ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 28 اگست سے بنگلور سے حج پروازوں کا آغاز: سنیچر اور اتوار کو بنگلور پیالیس میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ

28 اگست سے بنگلور سے حج پروازوں کا آغاز: سنیچر اور اتوار کو بنگلور پیالیس میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ

Sat, 30 Jul 2016 02:07:38  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔30/جولائی(ایس او نیوز) امسال شہر بنگلور سے کرناٹک کے عازمین حج کی حج بیت اللہ روانگی کا سلسلہ 28اگست سے شروع ہوگا اور 5 اگست تک جاری رہے گا۔ ان ایام میں عازمین حج کے قافلے سوئے حرم کیلئے روانہ ہوتے رہیں گے۔عازمین حج کی روانگی کیلئے حج کمیٹی کی طرف سے تمام تیاریاں کافی تیزی سے جاری ہیں۔ یہ بات ریاستی وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ ہر سال کی طرح عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات کے ساتھ سوئے حرم روانہ کرنے کیلئے حج کمیٹی ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اس سال بھی کمیٹی کی طرف سے عازمین حج کی روانگی کیلئے تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ بہترین سہولیات کے ساتھ عازمین حج کا سفر آسان ہو یہ یقینی بنایا جارہا ہے۔

امسال حج بیت اللہ کیلئے کرناٹک حج کمیٹی کی طرف سے جانے والے عازمین کیلئے سنیچر سے دوروزہ تربیتی کیمپ شروع ہورہا ہے۔ بنگلور پیالیس کے ٹینس پولین میں چلنے والے دو روزہ کیمپ میں عازمین حج کو سفر حج سے جڑے مذہبی، قانونی اور دیگر تقاضوں کے سلسلے میں مکمل جانکاری دی جائے گی۔ حج کمیٹی کی جانب سے ہر سال ریاست کے تقریباً تمام اضلاع میں اس طرح کی تربیت کے کیمپوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ عازمین حج ان کیمپوں سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنے سفر کو کامیاب بنانے کیلئے پوری طرح تیار رہیں۔ یہ بات ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے بتائی۔ انہوں نے کہاکہ ان تربیتی کیمپوں کے ذریعہ عازمین کو نہ صرف ان کے سفر کے بارے میں بلکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام، حج کے پانچ دن کے دوران منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے ارکان اور وہاں کے آداب واحوال کے سلسلے میں مکمل رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس سہولت سے عازمین بلاناغہ استفادہ کریں۔ انہوں نے گذارش کی کہ اس تربیتی کیمپ میں کور نمبر میں شامل تمام اراکین حصہ لیں۔ اور سفر کے بارے میں ایک ایک تفصیل پوری توجہ کے ساتھ حاصل کریں۔ 


Share: